بلو کی مرغی فاقے کی ماری

کھاتی ہے تڑکے اُٹھ کے نہاری



دلی کی عادت اس کو ہے پیاری

پیٹو کہلائے ناØ+Ù‚ بے چاری



اُپلوں پر دن بھر اس کی سواری

اس کے پروں پر گوٹا کناری



ہونے دو اس کو کچھ اور بھاری

کھائیں گے اس کو آنے دو باری



باری ہے اس کی اگلے ہی سنڈے

دے لے یہ انڈے ایک اور سنڈے



بلو کی مرغی کھاتی ہے ڈنڈے

دیتی ہے انڈے سنڈے کے سنڈے